معشوق جو ٹھگنا ہے تو عاشق بھی ہے ناٹا اِس کا کوئی…

معشوق جو ٹھگنا ہے تو عاشق بھی ہے ناٹا
اِس کا کوئی نقصان نہ اُس کو کوئی گھاٹا

تیری تو نوازش ہے کہ تو آ گیا ، لیکن
اے دوست مرے گھر میں نہ چاول ہے نہ آٹا

لڈن تو ہنی مون منانے گئے لندن
چل ہم بھی کلفٹن پہ کریں سیر سپاٹا

تم نے تو کہا تھا کہ چلو ڈوب مریں ہم
اب ساحلِ دریا پہ کھڑے کرتے ہو “ ٹاٹا “

More

جواب چھوڑیں