کوئلہ۔۔سیف الرحمن ادیؔب/مختصر کہانی – مکالمہمکالمہ


“چھوٹا” لائبریری میں کھڑا کسی کتاب کی ورق گردانی کر رہا تھا۔
اس نے دس صفحے الٹے،
میں نے دیکھا اس کے ہاتھ پر سیاہ نقطہ لگا ہوا تھا۔
پھر اس نے مزید پچاس صفحے پلٹے،
اس کی انگلی کالی ہو گئی تھی۔
تھوڑی دیر بعد
وہ سو صفحے مزید آگے جا چکا تھا،
اس کی ہتھیلی سیاہ ہو چکی تھی۔
دس منٹ بعد اس نے کتاب بند کر کے رکھ دی،
پورا ہاتھ کوئلہ ہو چکا تھا۔
میں نے حیران ہو کر دیکھا
تو وہ مسکرا کر بولا:
“ملکی تاریخ کی کتاب ہے،
سیاہ ابواب سے بھری ہوئی ہے۔”




بشکریہ

جواب چھوڑیں