"اجالا” میری ہمدم میرے خوابوں کی سُنہری تعبیر م…

"اجالا”

میری ہمدم میرے خوابوں کی سُنہری تعبیر
مُسکرا دے کہ میرے گھر میں اُجالا ہو جائے
آنکھ ملتے ہوئے اٹھ جائے کرن بستر سے
صُبح کا وقت ذرا اور سُہانا ہو جائے

میرے نکھرے ہوئے گیتوں میں تیرا جادُو ہے
میں نے معیارِ تصّور سے بنایا ہے تجھے
میری پروینِ تخیّل میری نسرینِ نگاہ
میں نے تقدیس کے پُھولوں سے سجایا ہے تجھے

More

جواب چھوڑیں