سکوں مل گیا ہے قرار آ گیا ہے کسی پر ہمیں…

سکوں مل گیا ہے قرار آ گیا ہے
کسی پر ہمیں اعتبار آ گیا ہے

قفس میں بھی کیسی بہار آ گئی ہے
قفس میں جو ذکرِ بہار آ گیا ہے

ان آنکھوں کو دیکھا ہے مخمور جب سے
ان آنکھوں میں بھی کچھ خمار آ گیا ہے

مَلا ہے دمِ صبح شبنم نے غازہ
یہ کیوں رُوئے گل پر نکھار آ گیا ہے

منور کو دیکھا تو کچھ لوگ سمجھے
سرِ بزم اک بادہ خوار آ گیا ہے

(منور لکھنوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

جواب چھوڑیں